Live Updates

مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مخصوص مائنڈ سیٹ کو شکست دیں گے‘سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور اساتذہ کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں نبھائیں گے‘ سیکورٹی انتظامات کیلئے وسائل میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے‘دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے نظریاتی محاذپر بھی پوری قوت سے لڑنا ہو گا ، انسداد دہشت گردی بیانیہ کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے‘پر امن پاکستانی معاشرے کی تشکیل ہم سب کا مشن ہے ‘بچوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں، نفرتوں اور مذہبی منافرت کو بھی ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہو گا

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 28 جنوری 2016 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہسرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور اساتذہ کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں نبھائیں گے-پنجاب حکومت فروغ تعلیم پر اربوں روپے کے وسائل صرف کر رہی ہے - تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی سیکورٹی ہماری ترجیح ہے - طلباء و طالبات اور اساتذہ کی حفاظت کے لئے سیکورٹی انتظامات کے لئے وسائل میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے - یونیورسٹیوں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کئے جائیں گے- وزیر اعلی نے یونیورسٹیوں میں سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے جائنٹ ایکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں متعلقہ وزراء،سرکاری حکام اور وائس چانسلرز شامل ہوں گے اور یہ جائنٹ ایکشن کمیٹی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مالی و انتظامی امور میں مکمل با اختیار ہوگی- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور اس ضمن میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ ہے -ہمیں مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مخصوص مائنڈ سیٹ کو شکست دینا ہے - دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے نظریاتی محاذپر بھی پوری قوت سے لڑنا ہو گا - انشاء اﷲ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح پاکستان کے 18 کروڑ عوام کی ہی ہو گی-انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی بیانیہ کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے - یونیورسٹیوں کو اس حوالے سے اپنا لیڈنگ کردار ادا کرنا ہے - وزیر اعلی نے انسداد دہشت گردی بیانیہCounter Terrorism Narrative)) مرتب کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، دانشوروں اور ماہرین تعلیم پر مشتمل ہو گی جو انسداد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے حوالے سے موثر بیانیہ تشکیل دے گی-انہوں نے کہا کہ محفوظ اورپر امن پاکستانی معاشرے کی تشکیل ہم سب کا مشن ہے - دشمن کو شکست دینے کے لئے ہر محاذ پر پوری طاقت سے لڑنا ہو گا- ہمارے بچوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں- دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر آگے بڑھنا ہے - انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے ساتھ نفرتوں اور مذہبی منافرت کو بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گا-دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا کر کے ہی یہ جنگ جیتیں گے-عدم برداشت اور مذہبی منافرت پر مبنی رویوں کو بھی ختم کرنا ہے-پاکستان میں برداشت اور تحمل پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ قائد اعظم کے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں -انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے تا ہم معاشرے میں تحمل وبرداشت کے جذبات کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے -عدم برداشت کے رویوں کو ختم کرنے کے لئے یونیورسٹیوں کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے -وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ تمام یونیورسٹیوں کی انتظامیہ طے کردہ سیکورٹی پلان پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنائیں- یونیورسٹیوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعلقہ محکموں اور یونیورسٹیز انتظامیہ کو موثر کوارڈینیشن کے تحت کام کرنا ہے-انہوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں کے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لئے موثر سیکورٹی آڈٹ ضروری ہے اور اس مقصد کے لئے پروفیشنل اپروچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے - صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ ، رانا مشہود احمد ، معاون خصوصی رانا مقبول ، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ، ہوم سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن اور صوبے بھر کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اجلاس میں موجود تھے-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :