سکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامیہ کے کھوکھلے ،اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی ناقص،صورتحال سے طلبا،اساتذہ اور والدین خوفزدہ
چھوٹی موٹی باتوں پر تعلیمی ادارے بند کرنا درست نہیں ، دہشت گردی کے خوف سے صوبے ایسے فیصلے نہ کریں ، یہ مسئلے کا حل نہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب میں سکولوں کی بندش کی مخالفت
جمعرات 28 جنوری 2016 21:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) اسلام آباد اور پنجاب میں سکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامیہ کے اعلانات تو بڑے بڑے ہیں مگر اسلام آباد کی تاحال سیکیورٹی انتہائی ناقص ہے، وفاقی تعلیمی اداروں کی حفاظت کے ذمہ دار تاحال لاپرواہ ہیں، اس صورتحال نے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوبتایا گیا کہ سکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامیہ نے بڑے بڑے اعلانات کئے مگر حقیقت میں انتظامات کچھ بھی نہیں کئے، تاحال اسلام آباد اور پنجاب سمیت پورے ملک کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں، اس صورتحال نے طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب میں سکول بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی موٹی باتوں پر تعلیمی ادارے بند کرنا درست نہیں ہیں، دہشت گردی کے خوف سے صوبے ایسے فیصلے نہ کریں کیونکہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے، پنجاب حکومت کے سکول بند کرنے کے فیصلے کی سخت مخالف ہیں۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے سکول بند کرنے کے حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں چھٹیاں سرد موسم کی وجہ سے کی گئیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی خطرات کا بھی اعتراف کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.