پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات کو 50سال ہو گئے ہیں، پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت خوشگوار رہیں، خطے میں امن و استحکام دونوں ملکوں کا مشترکہ مقصد ہے
مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون کاٹی وی انٹرویو،پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس
جمعرات 28 جنوری 2016 21:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات کو 50سال ہو گئے ہیں، پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت خوشگوار رہیں۔ وہ جمعرات کو سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید پاکستانی سیاحوں کی آمد کے خواہاں ہیں، مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات کو 50 سال ہو گئے ہیں، وزیر خارجہ مالدیپ نے کہاکہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت خوشگوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور اہم شخصیتوں کے ساتھ ملاقات میں مالدیت کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر عملدرآمد پر بات چیت ہوئی ہے۔(جاری ہے)
دونیا مامون نے کہا کہ مالدیپ باہمی تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے، پاکستان کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں مالدیپ کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ کی عمارت کی تعمیر کیلئے پاکستان کے تعاون کے شکرگزار ہیں،2004ء کے سونامی اور پچھلے سال پانی کے بحران میں پاکستان نے بھرپور مدد کی ہے۔
دونیا مامون نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام دونوں ملکوں کا مشترکہ مقصد ہے، پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مالدیپی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام اور دہشت گردی کو ایک ساتھ جوڑنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت کے کردار کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے کا دین ہے، اسلام اور دہشت گردی کو ایک ساتھ منسلک نہ کیا جائے، دہشت گردی کے لئے مذہب کے نام کے استعمال کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، اس جنگ میں پاکستان کی کامیابی کے متمنی ہیں، پاکستان نے اس سلسلے میں بہت مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔ دونیا مامون نے کہاکہ مالدیپ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیر مقدم کرتا ہے اور بہتر تعلقات کی پالیسی کو خوش آمدید کہتا ہے۔ مالدیپ کے صدر نومبر میں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گےمزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.