چھوٹے زرداری کی باتیں بچگانہ او رمضحکہ خیز ہیں-اورنج لائن میٹرو ٹرین لاکھوں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی اعلی سہولت فراہم کرے گی -زعیم قادری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 20:52

چھوٹے زرداری کی باتیں بچگانہ او رمضحکہ خیز ہیں-اورنج لائن میٹرو ٹرین ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ بلاول سیاسی بونوں کے کہنے پر عوامی فلاحی منصوبوں پر تنقید کی روش ترک کر دیں - چھوٹے زرداری کی باتیں بچگانہ او رمضحکہ خیز ہیں-سید زعیم حسین قادری نے بلاول زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ تھر میں بچے بھوک سے مررہے ہیں، بلاول اوران کے ابا چین کی بانسری بجا رہے ہیں- اورنج لائن میٹرو ٹرین لاکھوں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی اعلی سہولت فراہم کرے گی -اورنج لائن میٹرو ٹرین سے لاہورکے کسی تاریخی مقام کو کوئی نقصان پہنچے کا امکان نہیں ہے-زعیم قادری نے کہاکہ اورنج لائن میٹروٹرین کاروٹ تاریخی مقامات کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے- اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کے لئے ماحولیات اور محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین این او سی جاری کر چکے ہیں- انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری لاہور کو چھوڑیں کراچی کے کھلے گٹروں پر توجہ دیں- کراچی میں ایک شہری کی طرف سے کھلے مین ہول پر ڈھکن لگانا پی پی گورنمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے- سید زعیم حسین قادری نے کہاکہ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا نصب العین ہے- مسلم لیگ (ن) سیاسی مخالفین کی بے جا تنقید سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کے ایجنڈے کو پورا کرے گی -

متعلقہ عنوان :