ہائر گروپ آف کمپنیز کے وفد کی سی ای او ذیشان قریشی کی زیر قیادت میں انوشہ رحمان سے ملاقات
ہائر گروپ پاکستان میں مقامی سطح پر سمارٹ فون بنانے کی صنعت لگانے کا ارادہ رکھتا ہے ٗوفد کی گفتگو نئے کاروبار پر وابستہ کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولیات مہیاء کی جائیں گی ٗوزیرمملکت
جمعرات 28 جنوری 2016 20:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) ملک میں موبائل سازی کی صنعت کے فروغ کے لئے مثبت حکومتی پالیسیوں کے پیش نظر پاکستان میں موبائل سازی کی صنعت کے قیام کے سلسلہ میں ہائر گروپ آف کمپنیز کے اعلیٰ سطحی وفد نے سی ای او ذیشان قریشی کی زیر قیادت وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات کی۔ ممبر ٹیلی کام مدثر حسین اور ممبر ایچ آر طاہر مشتاق بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر ہائر کمپنی کے سی ای او نے وزیر مملکت کو بتایا کہ تھری جی اور فور جی سروسز شروع ہونے کے بعد پاکستان موبائل مینوفیکچرنگ کے لئے ایک اہم اور سودمند مارکیٹ بن چکا ہے، اس لئے ہائر گروپ پاکستان میں مقامی سطح پر سمارٹ فون بنانے کی صنعت لگانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح اپریل 2016ء میں کر دیا جائے گا۔(جاری ہے)
وزیر مملکت نے ہائر گروپ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ موبائل سازی کی صنعت کا قیام ہماری ٹیلی کام پالیسی کا بنیادی جزو ہے کیونکہ ہم ایک ایسا ماحول تشکیل دینا چاہتے ہیں جس میں ہر پاکستانی کے لئے سستی اور معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی کے ثمرات سے بلا تفریق ہر شخص مستفید ہو سکے۔
اس مقصد کے لئے مقامی طور پر موبائل سیٹس کی تیاری کا ہونا بہت ضروری ہے۔ وزیر مملکت نے ہائر گروپ کے اراکین کو بتایا کہ پاکستان میں موبائل سازی کی صنعت کے قیام کے لئے ہماری حکومت نے حالیہ بجٹ میں خصوصی مراعات کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھری جی اور فور جی کے بعد سستے اور معیاری موبائل ہینڈ سیٹس کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے جس کے سبب اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع مزید بڑھ گئے ہیں۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ ہماری حکومت مقامی سطح پر موبائل سازی کی صنعت کا قیام چاہتی ہے، اس لئے اس نئے کاروبار پر وابستہ کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولیات مہیاء کی جائیں گی۔ انہوں نے سب سے پہلے موبائل سازی کی صنعت کے قیام پر ہائر گروپ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس صنعت کے قیام سے روزگار کے کئی نئے مواقع میسر آئیں گے۔ ہائر کمپنی کے وفد نے حکومتی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر مملکت کو یقین دلایا کہ ہائر گروپ بہت جلد پاکستان میں انتہائی کم قیمت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ’’موبائل ہینڈ سیٹ‘‘ کی تیاری عمل میں لائے گا۔مزید اہم خبریں
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.