عدلیہ پر شب خون مارنا اب آسان نہیں رہا: اعتزاز احسن

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 28 جنوری 2016 19:59

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ پر شب خون مارنا اب آسان نہیں رہا کیونکہ پاکستانی وکلاء نے متحد ہوکر مشرف دور میں جوجدوجہد کی تھی جس سے معزول کی گئی عدلیہ بحال ہوئی اور اسی وجہ سے آج پاکستان میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران سینٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستانی وکلاء پر مشرف دور میں ظلم کئے گئے لیکن وکلاء اپنے مطالبہ پر ڈٹ گئے اور پورے ملک میں وکلاء نے شاندارجدوجہدکرکے معزول عدلیہ کو بحال کروایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی یہ جرات نہیں کہ وہ آزاد عدلیہ پر ہاتھ ڈال سکے اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے کیونکہ ملک وقوم کی ترقی بلاتفریق انصاف میں ہے جو پاکستانی کی عدلیہ کررہی ہے اور وکلاء عدالتوں میں پیش ہوکر انصاف کی فراہمی کے عمل میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ سینٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ مردوخواتین وکلا ء نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جو جدوجہد کی ہے اس کی مثال ساری دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔

متعلقہ عنوان :