فیصل آباد،ٹریفک حادثے اور کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق،ایک زخمی

جمعرات 28 جنوری 2016 15:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) ٹریفک حادثے میں ایف آئی سی کا ٹیکنیشن چل بسا جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک نو جوان جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ، آن لائن کے مطابق فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹر میں کام کر نے والا ٹیکنیشن فاروق واہگے والا سے موٹر سائیکل پر ہسپتا ل آرہا تھا کہ جیل روڈ پر سامنے سے آنے والی ریڑھی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے دل کی شریان پھٹ گئی تو اسے ہنگامی بنیادوں پر ایف آئی سی منتقل کر دیا گیا جہاں دل کے پاس کے دوران ہی فرخ خالق حقیقی سے جا ملا ، دوسرے واقعہ میں ارشد ٹاؤن کے رہائشی 20سالہ شمشاد گھر کی چھت سے گزرنے والی ہائی وولٹیج کی تاروں سے چھونے کے باعث موقع پر ہی چل بسا جبکہ ستیانہ روڈ پر ایک فیکٹری کے گودام میں کرنٹ لگنے سے محنت کش عثمان بے ہوش ہو گیا جسے ریسکیو 1122کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا

متعلقہ عنوان :