پاکستان، مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اپنا تعاون جاری رکھیں گے، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، سیاحت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں گے
وزیراعظم نواز شریف کی مالدیپ کی وزیرخارجہ سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 28 جنوری 2016 15:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، سیاخت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے مالدیپ کی وزیرخارجہ دونیا مامون نے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، سیاحت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، سیاخت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے کہا کہ مالدیپ کو مکمل تعاون کرنے پرمشکور ہیں، مالدیپ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتا ہے ،پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کارروئیوں کو سراہتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.