سیکریٹری تعلیم کے دعوے دھرے کہ دھرے رہ گئے، دادو میں گورنمینٹ گرلس اسکول گہر میں تبدیل ہو گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2016 14:35

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) محکمہ تعلیم دادو کی نااهلی کہیں یا منتخب نمائندوں کے کارنامے، دادو ضلع کی تحصیل خیرپور ناتہن شاہ میں گورنمینٹ گرلس پرائمری اسکول گہر میں تبدیل ہو گیا، اسکول کی تعمیر کے لیئے زمین دینے والے بزرگ وزیر لاکھیر نے وعدے کے مطابق زمین کے پیسے اور نوکری نہ ملنے پر اسکول پر قبضا کر لیا، خیرپور ناتہن شاہ کے قریب گائوں هوتہی لاکہیر کے رہائشی وزیر لاکھیر نے بتایا کے کچھہ سال قبل ن لیگ کے یوسی ناظم عابد لاکھیر نے اسکول کے لیئے زمین مانگی، اور کہا کے زمین کے بدلے آپکو زمین کی رقم اور ایک سرکاری نوکری دی جائیگی، پر نا پیسے ملے اور نا هی سرکاری نوکری، اس کا کہنہ تہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں، زمین هی میرے گذرصفر کا ذریعا تہی، جس پر کہیتی باڑی کرتا تہا، اس نے بتایا کے 2010ع کے مہا سیلاب میں میرا گہر نہیں رہا، جسکے بعد میرے پاس رہنے کہ لئے چھت نہیں رہی، تو مینے بند پڑے ہوئے اسکول میں رہائش اختیار کی، بزرگ نے یہ بہی بتایا کے کئی بار جج حضرات اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران بہی آئے، جنکو اپنی مشکلات سے آگاہ بہی کیا، پر معاملہ وہیں کا وہیں رہا، بزرگ نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اپیل کی کے معاملے کا نوٹیس لے کر میری کہیتی باڑی والی زمین کا معاوضہ دیا جائے، واضح رہے کے اسکول بند ہونے کے باعث گائوں اور آسپاس کی بچیاں تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :