بلدیاتی اداروں اور منتخب نمائندوں کوکو اختیارات نہ دینا حکومت سندھ کی بدنیتی ہے۔ دھنی بخش لغاری

جمعرات 28 جنوری 2016 14:20

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) پاکستان راہ حق پارٹی کے ٹنڈوالہیار سے منتخب کونسلر حافظ دھنی بخش لغاری نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں اور منتخب نمائندوں کوکو اختیارات نہ دینا حکومت سندھ کی بدنیتی ہے لولے لنگڑے بلدیاتی ادارے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کر سکتے صوبائی خودمختاری مانگنے والے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے پر رضامند نہیں ہیں جمہوری حکومتوں کا رویہ غیر جمہوری ہے عوام کی فلاح وبہبود کے نومنتخب نمائندوں کو اختیارات دئیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوالہیار ضلع میں کرپشن عروج پر ہے بغیر رشوت دئیے جائز کام بھی نہیں ہو پارہے ایسی صورتحال میں عوام کے شانہ بشانہ ہیں پیپلز پارٹی دیہی علاقوں سے ہمیشہ کامیاب ہوئی ہے لیکن دیہی علاقوں کی ترقی پر پی پی کی کوئی نظر نہیں ہے دیہی علاقوں میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ صحت اور تعلیم کا ہے تحصیل چمبڑ میں تعلقہ ہسپتال اور کالج بنایا جائے سوئی گیس گوٹھوں میں نہ ہونے سے دیہی عوام آج بھی پتھروں کے زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں دیہاتوں میں رہنے والے بھی انسان ہیں حکومت سندھ دیہی علاقوں پر بھی خصوصی توجہ دے

متعلقہ عنوان :