ضلع بھر میں 110نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول قائم کئے گئے ہیں ، انعام الحق

جمعرات 28 جنوری 2016 14:05

بھکر۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہم سب کا دینی و قومی فریضہ ہے ۔

(جاری ہے)

لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ملک محمد اشرف اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عزم کیا ہے کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور مزدورں کے بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دے کر انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔

اس سلسلہ میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ضلع بھر میں 144نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول کھولے گئے ہیں ۔ اجلاس کے موقع پر پراجیکٹ لٹریسی کوآرڈ ی نیٹر انعام الحق نے بتایا کہ بھٹوں پر سروے کا کام جاری ہے، بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے پتا لگایا جا رہا ہے کہ وہ زیر تعلیم ہیں یا نہیں اور اگر پڑھ رہے ہیں تو کن سکولوں میں داخل ہیں۔ ضلع میں اب تک 110نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول قائم کردیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :