علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نابینا اور معذور طلباء کو داخلہ فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا

جمعرات 28 جنوری 2016 14:04

فیصل آباد۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے یکم فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2016ء کے داخلوں میں نابینا اور معذور طلباء کو داخلہ فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے جبکہ مستحق طلباء کو بھی رعائت دینے کااعلان کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ سمسٹرز میں 75فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو تعلیمی وظائف دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :