پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سنیئر نائب صدر سردار خان سے اظہار تعزیت

جمعرات 28 جنوری 2016 14:03

کراچی ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سینئر رہنما سید امجد علی شاہ، غلام رسول، محمود گجر اور راجہ طارق نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سنیئر نائب صدر سردار خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :