کوہاٹ‘ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 27کروڑ 51لاکھ کا بجٹ متفقہ طورپر منظور

جمعرات 28 جنوری 2016 14:03

کوہاٹ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ نے دو دن کے گرما گرم بحث کے بعد مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2015-16 کیلئے 27کروڑ51لاکھ14ہزار روپے کی بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔کونسل نے بجٹ کی یہ منظوری نائب ناظم ڈسڑکٹ کونسل عبدالرشید کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں دی جسے ڈسٹرکٹ ناظم کوہاٹ مولانا نیازمحمد نے پیش کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں تعلیم کیلئے 5کروڑ 50لاکھ 28ہزار روپے،مواصلات کیلئے 5کروڑ،50لاکھ 28ہزارروپے،صحت کیلئے 2کروڑ 75لاکھ 14ہزار روپے ،زراعت کیلئے 1کروڑ37لاکھ57ہزار روپے،بہبود خواتین کیلئے 1کروڑ37لاکھ 57ہزار روپے اور یوتھ/سپورٹس کیلئے 1کروڑ37لاکھ 57ہزار روپے جبکہ ضلعی حکومت صوابدیدی سیکٹرز کیلئے 6کروڑ87لاکھ85ہزارروپے رکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ترقیاتی سکیموں میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کو برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔اسی طرح مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو بھی ترقیاتی منصوبوں میں نمائندگی دی گئی ہے تاہم بجٹ میں کوئی صوابدیدی فنڈز مختص نہیں کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :