مردان‘ انٹرا پارٹی الیکشن سے پارٹی نچلی سطح تک مضبوط ہوکر ابھرے گی‘افتخار مشوانی

جمعرات 28 جنوری 2016 14:02

مردان۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن سے پارٹی نچلی سطح تک مضبوط ہوکر ابھرے گی‘ذاتی مفاد کیلئے اور پارٹی کے اندر انتشار پھیلانے والوں کو انٹرا پارٹی الیکشن میں شکست سے دوچار کرینگے‘ پارٹی کے اندر گروپ بندیاں پیدا کرنے اور پارٹی رہنماوں کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کو انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی کارکن یکسر مسترد کردینگے‘وہ گوجر گڑھی میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پی کے 26 کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار علی مشوانی ایم پی اے کہا کہ کچھ لوگ عہدوں کے حصول اور پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے کیلئے پارٹی کے اندر گھسنے کی کوشش کررہے ہیں‘ایسے لوگوں کو انٹرا پارٹی الیکشن میں بد ترین شکست سے دوچار کرینگے‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں صرف عہدوں کے حصول کیلئے آنے والوں کو پارٹی کارکن الیکشن میں مسترد کرینگے۔

متعلقہ عنوان :