پی ای آئی کا اتفاق کڈنی ہسپتال کو ڈسپوزل ایبل اشیاء کا عطیہ

جمعرات 28 جنوری 2016 13:56

پشاور۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) غیر سرکاری تنظیم غربت کا خاتمہ پروگرام (پی ای آئی) اور اتفاق کڈنی ہسپتال گلبہار نمبر1پشاور کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پی ای آئی کے چیئرمین شاہد یوسف نے میڈیکل سپورٹ پروگرام کے تحت اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفیئر ہسپتال کو ڈسپوزیبل اشیاء فراہم کردیں‘ اس موقع پر اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفیئر ہسپتال کے صدر خواجہ آفتاب اقبال نے چیئرمین پی ای آئی شاہد یوسف اور سید گوہر علی‘ طیب حسین کو فری ڈائی بیٹس کٹ مہیا کرنیکی سفارش کی ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) طارق مسعوداور ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے‘ تقریب میں پی ای آئی اور اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفیئر ہسپتال گلبہار نمبر1کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :