سندھ حکومت کی عدم توجہی،عباسی شہید اسپتال تاریخ کے بدترین بحران کاشکار

جمعرات 28 جنوری 2016 13:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عباسی شہید اسپتال تاریخ کے بدترین بحران کاشکار ہوگیا،مختلف اداروں کے کئی کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔، حکومت سندھ کی عدم توجہی کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عباسی شہید اسپتال تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، عباسی شہید اسپتال پر مختلف اداروں کے کئی کئی کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ مذکورہ اداروں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے جو چیک دیئے جارہے ہیں وہ بھی تمام کے تمام بونس ہورہے ہیں۔

عباسی شہید اسپتال ملازمین کے بقایا جات کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کا قرض دار ہے، اسی طرح واٹر بورڈ نے بھی عباسی شہید اسپتال کو بل کی مد میں 3 کروڑ 35لاکھ 66 ہزار 980 روپے کا بل بھیج دیا ہے جبکہ پی ٹی سی ایل نے بھی عباسی شہید اسپتال کو آخری وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد تمام 42 لائنیں منقطع کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل کے بل کی مد میں 7 لاکھ 65 ہزار 342 روپے کا قرض ہے جبکہ سوئی سدرن کمپنی کے عباسی شہید اسپتال پر ایک کروڑ 57 لاکھ 23 ہزار 470 روپے کے بقایا جات ہیں۔ عباسی شہید اسپتال کو آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنی نے بھی انتظامیہ سے معذرت کرلی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واجب الادا ایک کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار 103 روپے فوری ادا کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :