کراچی : صوبائی حکومت نے طالبات کو وظائف دینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 11:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : صوبائی حکومت نے طالبات کو وظائف دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے اعلان کیا ہے کہ طالبات کو صوبائی حکومت کی جانب سے وظائف دئیے جائیں گے جس کا آغاز 29 جنوری سے کیا جائے گا ، اس پروگرام کے تحت ساڑھے تین لاکھ طالبات کو وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم نے نجی موبائل نیٹ ورک کمپنی (ٹیلی نار) اور نجی بینک کے تعاون سے طالبات کو وظیفہ دینے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کے شہری اضلاع میں طالبات کو ڈھائی ہزار جبکہ دیہی اضلاع کی طالبہ کو ساڑھے تین ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ وظیفے کی ادائیگی کیلئے ایزی پیسہ ، خصوصی اے ٹی ایم کارڈ اور ایس ایم ایس ادائیگی کی جائے گی ۔ وزیرتعلیم نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ سال تین لاکھ 44 ہزار طالبات نے اس سے استفادہ کیا ہے ہم نے اس پروگرام کی مد میں تین ارب روپے رکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طالبات کے لیے یہ وظیفہ پانچویں کلاس سے میٹرک کلاس تک کی طالبات حاصل کرسکیں گی، جس کا مقصد سندھ میں خواتین کی شرح خواندگی کو بڑھانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :