سعودی عرب میں سردی کی شدید لہر کے باعث نظام زندگی منجمند، انتظامیہ نے سکول بند کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جنوری 2016 11:49

سعودی عرب میں سردی کی شدید لہر کے باعث نظام زندگی منجمند، انتظامیہ ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) : سعودی عرب کے شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدید لہر اور برفباری کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر کے باعث خنکی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ، سعودی عرب کے شمالی علاقہ جات تبوک ، ارآرا اور حزم میں برفباری نے نظامٍ زندگی منجمند کر دیا ۔

(جاری ہے)

سڑکوں نے برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہے، سعودی شہری دفاع نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں سکول بند کر دیے ہیں ۔علاوہ ازیں ریاض ، دمام ، مدینہ منورہ ، جدہ اور مکہ مکرمہ میں بھی موسم سرد ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :