کراچی،لانڈھی سے 3ملزمان گرفتار ،21 مشتبہ افراد زیر حراست

جمعرات 28 جنوری 2016 11:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 3 ملزمان گرفتار اور21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پر لانڈھی کے علاقوں خرم آباد،بھٹو نگر ، فاروق ولاز اور لانڈھی 89 میں کارروائیاں کی گئیں۔پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیاجبکہ 21 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :