پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

جمعرات 28 جنوری 2016 10:50

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

نیپیئر(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28جنوری- 2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپئر کے میکلین پارک میں شیڈول دوسرا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہونا تھا تاہم گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہونے کے باعث میچ شروع نہیں ہو سکا ، فیلڈ امپائرز نے 10 بج کر 20 منٹ پر دوبارہ وکٹ اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا تاہم وکٹ پر نمی اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ، پہلے ون ڈے میں بلیک کیپس نے گرین شرٹس کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :