نئی دہلی،جھاڑکنڈ میں ماؤ نواز باغیوں کا پولیس قافلے پرحملہ، 7اہلکار ہلاک، 6زخمی

بدھ 27 جنوری 2016 23:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27جنوری۔2016ء) بھارت کے شہر جھاڑکنڈ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 7پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس کے قافلے پر ماؤ نواز باغیوں نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ جھاڑ کنڈ کے علاقے سے گزر رہا تھا ۔حملے کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے ،زخمیوں کوطبعی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :