وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا،صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھا جا سکے ، خط کا متن

بدھ 27 جنوری 2016 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے تاکہ رینجرز کے آپریشن کو جاری رکھا جا سکے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات تین فروری کو ختم ہو رہے ہیں لہذا صوبائی حکومت 4 فروری سے رینجرز کے اختیارات میں مزید توسیع کرے تاکہ سندھ اور خاص طور پر کراچی میں رینجرز کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھا جا سکے ۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت رینجرز کے اختیارات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت توسیع کرے ۔

متعلقہ عنوان :