اوگراکی مجرمانہ غفلت، گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق اور زخمی 11سال بعد بھی معاوضوں سے محروم

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کی فہرست اور ادائیگی نہ ہونے کی وجوہات 3دنوں میں کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 27 جنوری 2016 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری آتھارٹی (اوگرا)کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد11سال گزرنے کے باوجود معاوضوں سے محروم ہیں ،اتھارٹی نے گیس سلنڈر دھماکے پر ایراد نامی گیس کمپنی کو30لاکھ روپے جرمانہ کیا تاہم متاثرین کو رقم کی ادئیگی کرنے کی بجائے اپنے منافع میں ڈال لیا،چیرمین اوگرا حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بھی نہ بتا سکے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام متاثرین کی فہرست اور انہیں ادائیگی نہ ہونے کی وجوہات 3دنوں میں کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے اوگرا سے متعلق اعتراضات پیش کرتے ہوئے کہاکہ 1995میں لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے جس کی تحقیقات میں اوگرا نے ایراد نامی کمپنی کو ناقص گیس سلنڈر تیارکرنے پر 30لاکھ روپے جرمانہ کرکے متاثرین کو یہ رقم معاوضے کے طور پر ادا کرنے کیلئے وصول کئے تاہم متاثرین کو ادائیگی کرنے کی بجائے یہ رقم اوگرا کے اکاؤنٹ میں موجود رہی تاہم 2014میں یہ رقم اوگرا نے اپنے منافع کے طور پر ظاہر کر دی اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے چیرمین اوگرا نے بتایا کہ یہ رقم تاحال متاثرین کو ادا نہیں کی گئی ہے تاہم اس کی وجہ سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متاثرین کے بارے میں سرٹیفیکیٹ فراہم نہیں کئے ہیں دھماکے کے ایک زخمی کو 25لاکھ روپے جبکہ ایک جاں بحق شخص کو 3لاکھ روپے دئیے جا چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ رقم غلطی سے منافع میں چلی گئی ہے اس کو دوبارہ واپس کر لیں گے کمیٹی کے رکن محمو دخان اچکزئی نے کہاکہ اس دھماکے میں کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے اور ان کو فی کس کتنی رقم ملنی تھی اور یہ رقم کس نے مقرر کی تھی اور آج تک یہ متاثرین معاوضے سے محروم کیوں کئے گئے ہیں جس پر چیرمین اوگرا نے کہاکہ اس وقت میرے پاس متاثرین کی کوئی فہرست موجود نہیں ہے اور اس سلسلے میں تمام تر معلومات کمیٹی کو فراہم کردونگا کمیٹی نے چیرمین اوگرا کو تین روز کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ تین دنوں کے اندرانکوائری کریں کہ ان متاثرین کو اب تک ادائیگیاں کیوں نہیں کی گئیں ہیں

متعلقہ عنوان :