پاکستان میں مقیم پندرہ لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کا فیصلہ
سمری منظور ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،سرکاری ذرائع
بدھ 27 جنوری 2016 22:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان میں مقیم پندرہ لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کے لیے سمری تیار کر لی گئی ہے جو جلد کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔نجی ٹی وی نے بتایاکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جو دہشت گردی سمیت منظم جرائم میں ملوث ہیں،سرکاری ذرائع کے مطابق ریاستوں اور سرحدی امور کی وزارت کی طرف سے پاکستان میں رجسٹرڈ مہاجرین کے قیام کی مدت دو سال تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری منظور ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔افغان مہاجرین کے قیام کی مدت اکتیس دسمبر دو ہزار پندرہ کو ختم ہو گئی تھی جس میں چھ ماہ کی توسیع کا نوٹیفیکیشن گیارہ جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ریاستوں اور سرحدی امور کی وزارت افغان مہاجرین کی واپسی کے منصوبے کے تحت رجسٹریشن کی تصدیق کے کارڈز میں دو سال کی توسیع چاہتی ہے تاکہ ان کی مرحلہ وار واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں غیر رجسٹرڈ افغان بھی قیام پذیر ہیں جو دہشت گردی سمیت منظم جرائم میں ملوث ہیں۔ ان کی تلاش اور ملک بدر کرنے کی ذمہ داری وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی محکمہ داخلہ کو سونپی گئی ہے تاکہ ملک میں دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.