پیمرا کی ٹی وی چینلز کو فحش، جرائم پر مبنی اور مذہبی منافرت کا سبب بننے والے پروگراموں سے اجتناب کی ہدایت
بدھ 27 جنوری 2016 22:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پیمرا نے تمام پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو اپنے جاری کردہ ہدایت نامہ میں غیر معیاری اور انتہائی نامناسب جرائم کی منظر کشی کرنے والے پروگراموں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیمرا نے یہ ہد ایت نامہ کل پاکستان کاؤنسل آف کمپلینٹس کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں تمام ممبران کی مشترکہ سفارشات کے مد نظر جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ٹی وی چینلز کو سپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطہٗ اخلاق کی مکمل پاسداری کی ہدایت کرتے ہوئے کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے پروگرام کے نشر کرنے سے گریز کریں جس سے مذہبی یا فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا ملے یا پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کوئی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہو۔
تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فی الفور مؤثر مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کریں تاکہ کسی بھی قابل اعتراض مواد کے نشر ہونے سے قبل اسے روکا جا سکے۔(جاری ہے)
جرائم سے متعلق پروگراموں کو حقیقت سے قریب تر ہونا چاہیئے اوروہ کسی صورت سنسنی یا جرائم کی تشہیر کا باعث نہ ہوں۔زناکاری ، قتل وغارت گری یا جنسی جرائم سے متعلق پروگراموں کی منظر کشی کی قطعی طور پر اجازت نہ ہو گی۔
مزید برآں، پروگراموں میں کسی مذہب، فرقے، برادری یا لسانی گروپ کے خلاف ہتک آمیز مواد نشر کرنے کی بھی ممانعت ہو گی۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز اپنے PCRs/MCRsمیں براہ راست نشریات میں مناسب تاخیری نظام کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی live پروگرام میں میزبان یا مہمان کیجانب سے ادا کیے گئے نامناسب، تضحیک آمیزیا نفرت انگیز کلمات کے نشر ہونے سے بچا جا سکے۔کونسل آف کمپلینٹس جو کہ معاشرے کے نامور اور قابل احترام لوگوں جس میں صحافی، اساتذہ، ماہر تعلیم،ماہر قانون، شعراء ، مصنف اور تمام صوبوں بشمول وفاقی دارلحکومت کی نمائندگی کرنے والے افراد پر مشتمل ہوتی ہیں، نے مشترکہ طور پر جرائم کی تشہیر اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پروگراموں کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.