قائدحزبِ اختلاف نے آرمی پبلک اسکول اور چارسدہ یونیورسٹی سانحات کی تحقیقات کی بات کی تو مسلم لیگ(ن) کے وزراء آپے سے باہر ہو گئے،سعید غنی
حکومت ان سانحات کہ تہہ تک جانے اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے سے گھبراتی ہے، ڈاکٹر عاصم حسین پانچ ماہ سے قید ہیں اگر ان کے خلاف ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لائے جاتے،بیان
بدھ 27 جنوری 2016 22:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے آرمی پبلک اسکول اور چارسدہ یونیورسٹی کے سانحات کی تحقیقات کی بات کی تو مسلم لیگ(ن) کے وزراء آپے سے باہر نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کی بیان بازی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ان سانحات کہ تہہ تک جانے اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے سے گھبراتی ہے۔
سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین پانچ ماہ سے قید ہیں اگر ان کے خلاف ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لائے جاتے؟ ن لیگ ماضی کی طرح آج بھی الزامات کی سیاست کر رہی ہے اور کردار کشی کی سیاست کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ن لیگ کے وزراء کو اسحاق ڈار کے حلفیہ بیانات یاد ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی، اس کی قیادت اور کارکنوں نے شدت پسندوں کی ہر سطح پر مزاحمت کی ہے اور مزاحمت کرتی رہے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.