کراچی ،ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کی سانحہ چارسدہ کے تناظر میں شہر کے زونل ڈی آئی جیز سمیت افسران کو سخت اقدامات اور ٹھوس سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

بدھ 27 جنوری 2016 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے سانحہ چارسدہ کے تناظر میں شہر کے زونل ڈی آئی جیز سمیت افسران کو سخت اقدامات اور ٹھوس سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے تین روز تک بند رہیں گے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے تمام زونل ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز سمیت افسران کو چارسدہ سانحہ کے تناظر میں سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اے آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ متعلقہ علاقوں پولیس گشت میں اضافہ اور کالعدم جماعتوں سمیت جرائم پیشہ عناصر پر سخت نظر رکھی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ شدت پسند گروپوں کے کارندوں کی انتہائی سخت نگرانی کی جائے۔ مشتاق مہر نے ہدایت کی ہے کہ حساس مقامات، کیڈٹ اسکولز اور کالجز، نجی و سرکاری کالجز، اسکول اور جامعات اور مشنری اسکول کالجوں کے لئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کو و اہلکاروں کو مختلف مقامات پر ناکہ لگانے اور اسنیپ چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں سکیورٹی اداروں کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے تین روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :