میاں نوازشریف کے معاشی ویژن کاجادوچل گیا،فوزیہ مبشر
خادم پنجاب شہبازشریف شفافیت اورمعیار کی علامت ہیں،رہنما مسلم لیگ (ن)
بدھ 27 جنوری 2016 22:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنما بیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن کاجادوچل گیا ۔ خادم پنجاب میاں شہبازشریف ڈسپلن، میرٹ اور شفافیت کی علامت ہیں۔ سیاسی ،معاشی اورانتظامی طورپر مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابیوں کاکریڈٹ ہماری قیادت کوجاتا ہے ۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے ہوئے پنجاب حکومت کے تعمیراتی منصوبوں کافنڈکوئی ہڑپ نہیں کرسکتا ۔
مسلم لیگ (ن)کی قیادت معاشی انقلاب کی علمبردار ہے۔ پاکستان معاشی طورپرٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے ،بدامنی اوربدعنوانی کاسیاہ دورعنقریب قصہ پارینہ بن جائے گا۔وہ اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کرر ہی تھیں۔ بیگم فوزیہ مبشرنے مزید کہا کہ قومی وسائل میں نقب لگانیوالے چوروں کااحتساب ضرورہوگا۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کی حکومت بدعنوانوں اورکام چوروں پرہرگزرحم نہیں کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کیخلاف مزاحمت کرنیوالے عناصر کومستردکردیں گے۔حکومت پرتنقیدبرائے تنقیدکرنیوالے سیاستدانوں کے پاس اپناکوئی ایجنڈا نہیں ،بہترہے وہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے والی منفی سوچ ترک کردیں ۔انہوں نے کہا کہ آج عوام حقائق اورکارکردگی کی بنیادپرموازنہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،انہیں گمراہ نہیں کیاجاسکتا ۔ یہ آپس میں الجھنے کاوقت نہیں بلکہ ہمیں متحدہوکر پائیدارامن بحال کرنا اورعوامی مسائل سلجھاناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک تشدداورتصادم کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،قومی یکجہتی کاراستہ قومی مفاہمت سے ہوکرجاتا ہے۔اس وقت ہمارے درمیان نفاق کاپیغام دشمن قوتوں کوتقویت دے گا،اسلئے باہمی اختلافات کوفراموش کرتے ہوئے پاکستان کے اندراورباہرسرگرم دشمنوں کوکچلناہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.