تحر یک انصاف پارٹی کی ممبر شپ کا طر یقہ مشکل ہونے کی وجہ سے تبدیل کر دیا

بدھ 27 جنوری 2016 21:47

تحر یک انصاف پارٹی کی ممبر شپ کا طر یقہ مشکل ہونے کی وجہ سے تبدیل کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پارٹی کی ممبر شپ کا طر یقہ مشکل ہونے کی وجہ سے تبدیل کر دیا ‘اب3کی بجائے 1ایس ایم ایس پر ہی ممبر بنا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے مطابق پارٹی کے الیکشن کمیشن نے پہلے پارٹی کا ممبر بننے کیلئے 3ایس ایم ایس کا طر یقہ اپنا یا مگر یہ انتہائی مشکل ہونے کی وجہ سے اب اس کو صرف ایک ایس ایم ایس تک محددو کر دیا ہے اور اب صرف اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر 90088پر ایس ایم ایس کر کے ممبر بنا جا سکے گا ۔