ملتان میں واقع معروف بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سیکورٹی خدشات کے باعث 2 روز کیلئے بند کر دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جنوری 2016 21:27

ملتان میں واقع معروف بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سیکورٹی خدشات کے باعث ..
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) ملتان میں واقع معروف بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سیکورٹی خدشات کے باعث 2 روز کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی اداروں کی جانب سے ملتان میں واقع بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلز کا سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کے بعد تمام ہاسٹلز کو خالی کروا لیا گیا ہے ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث جامعہ کو 2 روز کیلئے بند کر دیا ہے۔ جامعہ میں 2 روز کیلئے تدریسی عمل بند رہے گا تاہم انتظامہ دفاتر کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :