قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں ٹین پین باﺅلنگ کھیل کر دل بہلایا

بدھ 27 جنوری 2016 21:06

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں ٹین پین باﺅلنگ کھیل کر دل بہلایا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کی دوسرے ایک روزہ میچ سے پہلے بارش کے باعث پریکٹس متاثر ہو گئی جس کے بعد پلیئرز نے پین باﺅلنگ کھیل کر وقت گزارا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوسرے ایک روزہ میچ سے پہلے ہونے والی بارش نے پریکٹس سیشن کو متاثر کیا جس پر ٹیم مینجمنٹ کھلاریوں کو ٹین پین باولنگ کے لئے قریبی کلب لے گئی جہاں خوب ہلہ گلہ ہوا ۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ٹین پین باﺅلنگ سے کھلاڑیوں نے بہت انجوائے کیا اور دوسرے ایک روزہ میں پچھلے میچز کی شکست کا غم بھلا کر میدان میں اتریں گے ۔