نیکٹاکو پیسے نہ ملنے کی وجہ سے وزیر داخلہ بیما رہوگئے،امان اللہ خان

حکومت اربوں روپے سٹرکوں کی تعمیر پر لگارہی ہے جبکہ نیکٹا کے پاس اسٹاف اور فنڈز نہیں ہیں،سینٹ کمیٹی داخلہ میں اظہار خیال

بدھ 27 جنوری 2016 20:39

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سینٹ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیداہوئی جب کرنل (ر) امان اللہ خان نے کہا کہ” نیکٹاکو پیسے نہیں مل رہے چوہدری نثارعلی خان گھر نہیں بیٹھے گا تو اور کیا کرے گا ۔

(جاری ہے)

پیسے نہ ملنے کی وجہ سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بیما رہوگئے ہیں“ حکومت اربوں روپے سٹرکوں کی تعمیر پر لگارہی ہے جبکہ نیکٹا کے پاس اسٹاف اور فنڈز نہیں ہیں کانیٹر ٹیرازم کے لیے قرارداد منظورکی جائے جس کو ممبر زکی تعداد کم ہونے پر منظورنہ کیاگیا تاہم چےئرمین کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو ہدایات دی ہیں کہ نیکٹا کو بحال اور فعال کیا جائے جبکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں اوروہ اس بارے میں کمیٹی کو معلومات لے کر آگاہ کریں ۔