گھریلو صارفین کے لئے گیس کی طویل بندش ناقابل برداشت ہے‘ گھریلو صارفین کو حکومتی شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں‘ ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے

مسلم لیگ (ن) این اے 84 کے کوآرڈی نیٹر میاں سرور کا بیان

بدھ 27 جنوری 2016 20:21

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) این اے 84 کے کوآرڈی نیٹر میاں سرور نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی طویل بندش ناقابل برداشت ہے۔ گھریلو صارفین کو حکومتی شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

یہ مطالبہ انہوں نے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی ہدایت پر جی ایم سوئی گیس ناردرن کمپنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں بھی حکومت نے ایک شیڈول فراہم کر رکھا ہے جس میں گھریلو صارفین کی ضروریات کا مکمل خیال رکھا گیا ہے، مگر اس شیڈول کے مطابق عوام کو سوئی گیس فراہم نہیں کی جا رہی۔ میاں سرور کے مطالبہ پر جی ایم سوئی گیس نے یقین دہانی کروائی کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ہر علاقہ میں جا کر سوئی گیس کی فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیں گی اور علاقہ کی ضروریات کے مطابق گیس فراہم کر کے گیس پریشر میں کمی کی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :