سپیکر قومی اسمبلی کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور عراق مابین تعاون کے فروغپر زور
دونوں رہنماؤں کا خطے میں امن و امان کی صورتحال، دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے اور افرادی قوت کی ترقی کیلئے اجتماعی کوششوں پر اتفاق
بدھ 27 جنوری 2016 20:12
بغداد /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے پاکستان اور عراق کے مابین تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ تجارتی ، معاشی و سماجی شعبہ جات میں تعاون دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دونوں اقوام کے بہترین مفاد کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
و ہ بدھ کو بغداد میں عراق کے صدر فواد معصوم سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال ، دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں اضافے اور افرادی قوت کی ترقی کے لئے قریبی تعاون اور اجتماعی کوششوں پر اتفاق کیا۔(جاری ہے)
پاکستان اور عراق کے مابین مذہب، ثقافت اور تاریخ کی مضبوط بنیادوں پر استوار برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ تجارتی ، معاشی و سماجی شعبہ جات میں تعاون دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دونوں اقوام کے بہترین مفاد کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی توجہ کا مرکز مشرق وسطیٰ اور افغانستان سمیت جنوبی ایشیاء میں امن و امان کی موجودہ صورتحال رہی اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے خطے اور تیسری دنیا کی عوام کو درپیش مسائل اور لاحق خطرات کو کم کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔سپیکر ایاز صادق نے عراق کی سلامتی کو لاحق خطرات کو کم کرنے میں عراقی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ عراقی عوام اور حکومت کی مسلسل کاوشوں کی بدولت عراق کو اس بھنور سے نکلنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔اس حوالے سے عراقی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے شورش زدہ علاقوں میں امن قائم کرنے اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے قومی ایکشن پلان کے تحت انتہائی مثبت اقدامات اٹھائے ہیں جن کی وجہ سے دہشت گرد ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہیں۔عراقی صدر نے سپیکرایاز صادق کی دونوں ممالک کے مابین روابط کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔ انہوں نے عراق کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، خدمات اور تعلیم کے شعبہ جات میں پاکستان کی جانب سے تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی خدمات کی پیش کش کو بھی سراہا۔ یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ان دنوں 11ویں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے عراق کے دورہ پر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.