چین کا زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے خصوصی تعلیمی نصاب تیار

بدھ 27 جنوری 2016 20:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) چین اپنے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تعلیمی نظام میں کسانوں کے لئے نصاب شامل کرے گا ۔

(جاری ہے)

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زرعی نظام کر بہتر بنانے کے لئے کسانوں کے لئے تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔زرعی شعبے میں نئے آنے والے کسان کورس کرنے کے بعد مالی معاونت حاصل کرنے کے قابل ہوں گے ۔تعلیمی نصاب میں زرعی شعبے کو بہتر بنانے کے لئے پانچ سالہ پروگرامز شامل کئے جا رہے ہیں جن سے پیشہ ورانہ امور اور صلاحیتیں بہتربنانے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :