کمبوڈیا کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر موقف کو سراہتے ہیں ، چین

بدھ 27 جنوری 2016 20:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) چین نے کمبوڈیا کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے اعلان کردہ موقف کا خیر مقدم کیا ہے ۔چین وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کمبوڈین نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر دیئے جانے والے بیانات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین کا معاملہ علاقائی اور میری ٹائم حدود کے حوالے سے ہے ۔

چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملے کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے جس میں تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت شامل ہو جو خطے میں امن واستحکام کا باعث بنے ۔انہوں نے مزید کہا کہ متعدد آسیان ممالک کا بھی اس حوالے سے یہی موقف ہے ۔

متعلقہ عنوان :