چین نے شمالی کوریا کے خلا ف یو این سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی حمایت کر دی

امریکہ ون چائنہ پالیسی کے موقف پر قائم ہے،امریکی وزیر خارجہجا ن کیری

بدھ 27 جنوری 2016 20:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف مزید اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے نئی قرارداد پر اتفاق کر لیا ۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ نئی قرار داد کے ذریعے جزیرہ نما کوریا میں تنازعات اور کشیدگی کو ہوا دینے کی بجائے جوہری معاملے پر مذاکرات کو بحال کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا کے جوہری معاملہ تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ ذمہ دارانہ طریقے کے ساتھ مذاکرات کرنے پر تیا ر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کا حملہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قردادوں کے خلاف ہے جو کہ عالمی برادری کے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدہ کی بھی خلاف ورزی ہے اس لئے چین نے شمالی کوریا کے خلاف نئی قرارداد کی حمایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ چین کیساتھ تین مشترکہ اعلامیوں کو اپنی پالیسی کی بنیاد قراردیتا ہے جس میں ون چائنہ پالیسی کی حمایت اور کراس آبنائے مذاکرات کی حوصلہ افزائی شامل ہیں ۔تین مشترکہ اعلامیے دونوں ممالک کے مابین 1972،1978اور1982میں طے پائے تھے جس میں امریکہ اور چین کے باہمی تعلقات کے بنیادی نکات کو طے کیا گیا تھا ان معاہدوں میں امریکہ نے چین کی ون چائنہ پالیسی کی حمایت اور تائیوان کی آزادی کے حق میں بات نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ اور دونوں ممالک کے مابین تین مشترکہ اعلامیوں کی تائیدکی۔

متعلقہ عنوان :