حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ، مولانا محمد عارف دمڑ

سرمایہ دارکو تحفظ جبکہ غریبوں پر ٹیکس لگانے والا نظام کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، رہنماء جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 27 جنوری 2016 20:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ۔ سرمایہ دارکو تحفظ جبکہ غریبوں پر ٹیکس لگانے والا نظام کسی صورت قبول نہیں کریں گے اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں مظلوموں کو تحفظ حاصل ہو مرد ِمجاہد سراج الحق کی قیادت میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف بھر پور مہم شروع کی جائیگی تاکہ لوٹ مار کرنے والے بار بار عوام کو دھوکہ نہ دے سکے کارکن مارچ میں حکمرانوں کے خلاف سراج الحق کی قیادت میں شروع ہونے والے فیصلہ کن معرکے کی تیاری کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدارس کے طلبہ کے وفد سے جماعت اسلامی کے صوبائی دفترمیں ملاقات کی انہوں نے کہا کہ ملک کو مسلح دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی آزاد کراناہے لوٹ مار کرنے والے بڑے ظالم وجابر ہیں جس کوبار بار لوٹ مار کے باوجود کوئی شرم وحیا نہیں۔ حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو جھونپڑیوں میں رہنے والے محلات کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

ایک سال گزرنے کے باوجود قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا گیا اور ایکشن پلان کو بھی سیاسی مقاصد اور پسند و ناپسند کی بنیاد بنادیا گیاہے جس کی وجہ سے عوام اب بھی غیر محفوظ ہیں دھماکے حکمرانوں کی نااہلی اور ظلم وجبر کی وجہ سے ہورہے ہیں عوام امن ترقی اور خوشحالی کیلئے اسلامی پاکستان اور خوشحال بلوچستان بنانے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک میں سب جماعتوں کو آزمایا گیامگر عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے ہرطرف لوٹ مار اور ظلم وجبر کا راج ہے بدنامی ولوٹ مار کا دور ہے صرف جماعت اسلامی نیک نام اور کرپشن موروثیت سے پاک جماعت میدان میں رہ گئی ہے عوام خصوصاًنوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :