جامعہ کراچی کی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ

بدھ 27 جنوری 2016 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی کی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کا اجلاس ہوا ، جس میں یونیورسٹی کی سیکورٹی کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں پرواک تھروگیٹ نصب کییجائینگے، جامعہ کی دیوار چاروں اطراف سے 8 فٹ بلند کی جائے گی جبکہ جامعہ کے اندر موجود جھاڑیوں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں جامعہ کراچی کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں پر مشتمل سیکیورٹی گارڈ بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر محمد قیصر، رجسٹرار ، ونگ کمانڈر، ڈی ایس آر اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی نے سیکورٹی صورتحال کے باعث30جنوری کو ہونے والا جلسہ تقسیم اسناد بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :