شمالی کوریا ایٹم بم بنارہا ہے ، پوری دنیا کو خطرہ ہے،جان کیر ی

شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیاں روکنے سے متعلق بعض امور پر اختلافات برقرار،سمجھ نہیں آتاکیاکریں،گفتگو

بدھ 27 جنوری 2016 19:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی وجہ سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں،کیونکہ وہ ایٹم بم بنارہا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بیجنگ میں اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکا کی کوشش ہے کہ شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی ذریعے نئے جوہری دھماکے پر بھرپور جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف پہلے سے عائد عالمی پابندیوں میں مزید سختی لائی جائے گی،بعدازاں جان کیری نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ہمراہ ایک مشترکہ پیرس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک اس سلسلے میں باہمی اختلافات میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شمالی کوریا کے مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان دونوں مستقل ویٹو طاقتوں کے درمیان تاہم شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کو روکنے سے متعلق بعض امور پر اختلافات برقرار ہیں۔

جان کیری نے بھی انہی اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ابھی ہم اس بات پر متفق نہیں کہ ’ایسا کیا کیا جائے، جو معاملے کو حل کی جانب لے جائے۔جان کیری نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکا اپنے عوام اور دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔اس موقع پر وانگ نے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے معاملے پر کسی نئی قرارداد کی حمایت کرے گا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی کسی قرارداد میں ’موجودہ صورت حال کو مزید کشیدہ کرنے سے باز رہا جائے۔

متعلقہ عنوان :