صوبے میں گندم وافر مقدار میں موجود ہیں اورملوں کو سٹاک کے مطابق کوٹہ دیاجائے گا، قلندرلودھی
محکمہ خوراک کو صحیح خطوط پر استوار اورمزیدفعال بنایا گیا ہے،کہیں بھی گندم کی قلت کامسئلہ پیش نہیں،وزیرخوراک خیبرپختونخوا
بدھ 27 جنوری 2016 19:41
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخواکے وزیر خوراک حاجی قلندرخان لودھی نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کو صحیح خطوط پر استوار اورمزیدفعال بنایا گیا ہے اورمحکمے کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت صوبے میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے اورکہیں بھی گندم کی قلت کامسئلہ پیش نہیں اور صوبے میں تمام فلور ملوں کو یکساں بنیادوں پر گندم کا کوٹہ دیا جاتاہے ۔
یہی وجہ ہے کہ پورے صوبے میں ہرجگہ مقررکردہ نرخ پرآٹا دستیاب ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پرسیکرٹری خوراک عصمت اﷲ گنڈا پور ،ڈائریکٹر خوراک انورخان ،ڈپٹی ڈائریکٹر عصمت اﷲ خان اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ وفد میں پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک افتخار احمد، سینئر وائس چیئرمین حاجی مسرت شاہ اورسیکرٹری منصور صدیقی شامل تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.