ڈیرہ اسماعیل خان:ٹریکٹر اور ڈالہ کی ٹکر ،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق،2 زخمی

بدھ 27 جنوری 2016 19:14

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) گومل کلاں کے قریب تیزرفتارٹریکٹرکی ڈالہ کوٹکرسے ایک خاتون سمیت تین افرادجاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے‘تصادم میں ڈالہ مکمل طورپرتباہ‘صدرپولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں گومل کلاں کے قریب تیزرفتارٹریکٹرنمبرE-4729ڈیرہ نے ڈالہ نمبرC-6448/DIKکوٹکرماردی۔

(جاری ہے)

جس سے ڈالہ پرسوارتیمورخان دوتانی ولداکبرشاہ‘مسماة نسیم بی بی زوجہ بختہ میراورریاض کنڈی ولدصالح خان سکنہ بستی استرانہ جنوبی موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ ظاہرشاہ ولدقاسم خان سکنہ ٹانک اوراحمدسہیل ولداحمدسعیدسکنہ گرڈروڈزخمی ہوگئے۔زخمیوں کوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیا۔تصادم کے دوران ڈالہ مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔پولیس نے نعیم دوتانی کی رپورٹ پرنامعلوم ٹریکٹرڈرائیورکیخلاف 279-337G-320-427PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :