وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

بدھ 27 جنوری 2016 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جن میں عارضی بے گھر افراد آئی ڈی پیز کیلئے ایک لاکھ چوبیس ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی سمری پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ کی سمری ، ایل این جی پائپ لائن منصوبے کی فنانسنگ کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے ۔

ذرائع کے مطابق عارضی بے گھر افراد کیلئے چار ارب ستانوے کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت عالمی ادارہ خوراک کو دیئے جائینگے جو آئی ڈی پیز میں تقسیم کئے جائینگے سٹیل ملز کے ملازمین کو چھیانوے کروڑ روپے کی تنخواہ اور ایک سو ایک ارب روپے کمرشل بینکوں سے لینے کی سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :