پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کیلئے خوشبخری

اکتوبر نومبر کی 96کروڑ روپے کی تنخواہ جاری ہونے کا امکان

بدھ 27 جنوری 2016 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کیلئے خوشبخری ، اکتوبر نومبر کی 96کروڑ روپے کی تنخواہ جاری ہونے کا امکان ، سمری منظوری کیلئے آج جمعرات کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت انڈسٹری و پیداوار نے پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ (اکتوبر تا نومبر )جاری کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوائی ہے جس کا اجلاس آج جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز پندرہ ہزار ملازمین کی چھیانوے کروڑ روپے کی تنخواہ جاری ہونے کا امکان ہے اس کے بعد ملازمین کی دسمبر جنوری کی تنخواہ ابھی بھی باقی ہے

متعلقہ عنوان :