ٹیکسوں ، ڈیوٹیز میں کمی سے ہی ملکی برآمدات اورریونیو میں اضافہ ممکن ہے، چوہدری افتخار بشیر

بدھ 27 جنوری 2016 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) گزشتہ سال 2014-15کے دوران ملکی برآمدات کی مالیت12اب5کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جو رواں مالی سال2015-16میں14فیصد کم ہوکر 10ارب31کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔ حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے ساز گار ماحول فراہم کریں ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں کمی سے ہی ملکی برآمدات اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ممکن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرنے اپنے ایک بیان میں کیا۔۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں کمی کی اہم وجوہات میں مہنگی بجلی و گیس کی فراہمی بھی ہے کیونکہ مہنگی بجلی ،مہنگی پیداوار کے باعث ملکی صنعتکار بیرونی منڈیوں میں دیگر ممالک سے مقابلہ کی پوزیشن سے باہر ہوتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ ملکی برآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے جس سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی کم ہورہی ہیں اور حکومت کو کاروبار زندگی چلانے کیلئے آئی ایم ایف جیسے اداروں سے ان کی شرائط پر مہنگے قرضے حاصل کرنے پڑ رہے ہیں اور ان قرضوں کے عوض ملک میں تمام شعبوں پر ٹیکسوں کی بھرمار جاری ہے جس سے صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے