سرکاری خزانے کو مادر شیر سمجھ کر لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،افتخار علی مشوانی

بدھ 27 جنوری 2016 18:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا ہے کہ رشوت اور کمیشن خوری کا دور گزر چکا ہے۔ اور کسی کو بھی سرکاری خزانے کو مادر شیر سمجھ کر لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ پی کے 26 کی ترقی کا پختہ عضم کررکھا ہے، صحت ، تعلیم کے شعبے مین حلقے کو ماڈل بنائینگے۔ وہ گورنمنٹ ہائی سکول سری بہلول میں سائنس لیب اور امتحانی ہال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

ڈسٹرکٹ کونسلر داد خان خیلجی، مرکزی رہنماء شعیب خان، ضلعی رہنماء امتیاز خان ایڈوکیٹ، قاری آیاز مہمند اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ سائنس لیب پر 17 لاکھ جبکہ امتحانی ہال پر 73 لاکھ لاگت آئیگی۔

(جاری ہے)

جس سے سکول کی طالبات بھر پور استفادہ کرسیکں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پی کے 26 میں تعلیم وصحت کے شعبے میں عوام نُمایا تبدیلی محسوس کرینگے۔

اور تمام مراکز صحت اور سکولوں کو ہر قسم بنیادی سہولیات فراہم کی جائیگی۔اُنہوں نے کہا کہ پی کے 26 کی ترقی میرا اولین مشن ہے ۔ اور اپنے حلقے کو رول ماڈل بناونگا۔ جبکہ گرلز ہائی سکول سری بہلول کو عنقریب ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دے دیا جائیگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے اور عوام کی خدمت کیلئے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کئی میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔جس سے یہاں ترقی کا نیا انقلاب آئیگا۔

متعلقہ عنوان :