ڈاکٹر یو نس دانش نے محکمہ ایری گیشن میں ہونے والی بدعنوانیوں سے متعلق مراسلہ وزیر اعلیٰ سندھ کو روانہ کردیا

بدھ 27 جنوری 2016 18:42

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے محکمہ ایری گیشن میں ہونے والی بدعنوانیوں،کرپشن ، اقرابا پروری اور لوٹ کھسوٹ سے متعلق مراسلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو روانہ کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھل صفائی کے نام پر ملنے والی کروڑوں روپے کی رقم افسران کے بینک بیلنس کا حصہ بن چکی ہے،محکمہ کے افسران ایری گیشن کی اربوں روپے کی زمین پر بلڈرز کے ناجائز قبضے کراکر کروڑوں روپے بلڈرز مافیا سے وصول کر رہے ہیں،نہروں کے پستے کئی مقامات پر انتہائی خستہ ہو چکے ہیں نہروں کے دھانوں پر قائم سڑکیں پانی کے کٹاؤ کے باعث اندر سے کھوکھلی ہو چکی ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ 15سے20دن تک بھل صفائی کے نام پر نہروں کا پانی بند کیا گیا مگرافسوس جامشورو سے ٹنڈو محمد خان تک نہروں کی صفائی تو درکنار اس دوران سیوریج کا پانی نہروں میں چھوڑا جاتا رہانہروں کے پستوں کی مرمت کیلئے ملنے والے کروڑوں کی گرانٹ کا کچھ پتہ نہیں مگر آج بھی نہروں کے پستے اسی طرح تباہی اور بربادی کی منظر کشی کرتے نظر آرہے ہیں چینل موری کے پستے کئی جگہ سے پانی کے کٹاؤ کے باعث انتہائی خستہ حالت میں ہیں بالخصوص غفور شاہ کالونی سے متصل سڑک جو نیو مسلم قبرستان کو جاتی ہے نہر کے پستوں کے کٹاؤکے باعث سڑک اندر سے کھوکھلی ہو چکی ہے جو کسی بھی و قت میت بس کے حادثہ کا باعث بن سکتی ہے،پنیاری نہر کے پستے کئیمقامات سے متاثر ہو گئے ہیں جس کے باعث گرمیوں میں نہر کا پانی سڑکوں پر اور گھروں میں داخل کو جانے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ محکمہ ایری گیشن کے افسران کی ملی بھگت سے ایری گیشن کی قیمتی اربوں روپے کی زمینوں پر بلڈرز مافیا قبضہ کررہی ہے ،محکمہ ایری گیشن کی بار بار توجہ مبذول کرانے کے باوجودنہروں کی صفائی تو درکنار نہر کے پارٹوں کی مرمت تک نہیں کی جارہی کروڑوں روپے کا فنڈر محکمہ کے افسران کی نظر ہو گیا ہے لہذا ایری گیشن ڈپارٹمنٹ سے کالی بھیڑوں نکالا جائے ،کرپٹ ،بدعنوان اور راشی افسران سے پاک کیا جائے محکمہ میں ہونے والی بدعنوانیوں کی روک تھام کیلئے نیب اور اینٹی کرپشن اپنا کردار ادا کرے وزیر اعلیٰ سندھ اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیں اور ایری گیشن ڈپارٹمنٹ کو ملنے والے کروڑوں کی گرانت کا حساب لیا جائے ،اگر وزیر اعلیٰ سندھ نے اس جانب توجہ نہیں دی تو ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے یہ سارا کھیل وزیر اعلیٰ سندھ کی سرپرستی میں کھیلا جارہا ہے جس کے خلاف حیدرآباد کی عوام راست اقدام اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :