ریلوے پولیس کی حاجی کیمپ میں کارروائی ،ریلوے کا چوری شدہ سامان برآمد ،2کباڑی گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ریلوے پولیس نے کراچی کے علاقے حاجی کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے کباڑ کی دکانوں سے ریلوے کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

کارروائی میں 2کباڑیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور کباڑ کی دکانوں سے ریلوے کی لائنیں ،پرزے اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :