انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: کر س گیل نے سمر سیٹ سے معاہدہ کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 جنوری 2016 18:39

انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: کر س گیل نے سمر سیٹ سے معاہدہ کر لیا

ٹانٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کر س گیل نے برطانوی ٹورنامنٹ نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لیے سمر سیٹ سے معاہدہ کر لیا ہے ۔ 36سالہ جمیکن بلے باز جو اپنی دھواں دھار بلے بازی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں، نے سمر سیٹ سے ٹورنامنٹ کے پہلے 6میچز کے لیے معاہدہ کیا ہے اور وہ یکم جون سے 19تک ٹورنامنٹ میں کلب کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

گیل سے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے سمر سیٹ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ میٹ مینارڈ کا کہنا ہے کہ گیل ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور انہوں نے گزشتہ سیزن میں اپنی شاندار بلے باز ی سے شائقین کرکٹ کو خوش کیا تھا ، انہیں امید ہے کہ ویسٹ انڈین بلے باز 2016ء میں بھی اپنی بہترین فارم میں نظر آئیں گے ۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ سیزن میں سمر سیٹ سے کھیلتے ہوئے انتہائی لطف اندوز ہوئے تھے اور وہ اس سیزن میں بھی کلب کی جانب سے رنز سکو ر کرکے شائقین کرکٹ کا دل لبھانے کی کوشش کریں گے ۔ کرس گیل نے گزشتہ سیزن سمر سیٹ کے لیے محض 3میچز میں 22چوکوں اور 29چھکوں کی مدد سے 328رنز سکور کیے تھے ۔